اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام محمد حسین ابوترابی فرد نے تہران کے خطبہ نماز جمعہ میں کہا کہ ایسی حالت میں کہ امریکہ و اسرائیل، مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث بنے رہے ہیں، ایران کے نظام اسلامی نے بامقصد طریقے سے علاقے میں امن و سلامتی کو فروغ دیا اور ایران سمیت پورے عالم اسلام کو طاقتور بنایا۔
انھوں نے علاقے اور پوری دنیا میں قیام امن کے تعلق سے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں نے دہشت گرد گروہ داعش کا بھرپور مقابلہ کر کے نہ صرف ایران و علاقے بلکہ پورے یورپ و دنیا کو محفوظ بنایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242